پاکستانی مزائیل پروگرام اور تلسی گبارڈ منطق
پاکستانی مزائیل پروگرام سے متعلق متنازعہ بیان ۔ پاکستان اور امریکہ آمنے سامنے آگئے ۔ پاکستان نے تلسی گبارڈ کو شٹ

اپ کال دے دی ۔ پاکستان کے مزائیل صرف اپنے دفاع کیلئے ہیں ۔ امریکہ کو بھارت کی 12 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج کی حامل میزائل صلاحیتوں پر غور کرنا چاہیے پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس بھارتی نژاد تلسی گبارڈ کی جانب سے پاکستانی میزائل پروگرام سے متعلق دیے گئے گمراہ کن اور حقیقت سے بعید بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے خطے کی تزویراتی حقیقتوں کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی تذویراتی صلاحیتیں کسی جارحانہ عزائم کا حصہ نہیں بلکہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں جن کا واحد مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ ہے۔ انہوں نے امریکی دعوؤں کی قلعی کھولتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام “بین البراعظمی حدِ مار سے کہیں کم ہے اور یہ “قابلِ اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت” کے اصول پر سختی سے قائم ہے۔ ترجمان نے امریکی پالیسی میں موجود کھلے تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو پاکستان کے دفاعی پروگرام پر فرضی تشویش کے بجائے بھارت کی 12 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج کی حامل میزائل صلاحیتوں پر غور کرنا چاہیے، جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔ ترکیے کے نامور تجزیہ کار شائق الدین نے بھی اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “روس کی مدد سے تیار ہونے والا بھارت کا بین البراعظمی ذخیرہ امریکہ کو نظر کیوں نہیں آتا؟ یہ صرف اپنی مرضی سے کسی کو خطرہ قرار دینے کی بدترین مثال ہے۔” سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تلسی گبارڈ کے بیان کو حقیقت سے عاری قرار دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کا ایٹمی نظریہ صرف اور صرف بھارت کی جانب سے لاحق خطرات کے لیے مخصوص ہے، اس کا مقصد دنیا بھر میں طاقت کا اظہار یا امریکہ کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں ہے۔ یاد رہے کہ امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران بھاری نژاد تلسی گبارڈ نے بے بنیاد دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکہ کو تعصب پسندی چھوڑ کر “حقائق پر مبنی” اور “غیر امتیازی” رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ تلسی گوبر ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور بھارتی نژاد امریکن ہیں