
ی کیونکہ اصل کوتاہی ادھر ہی سے ہے ۔کرپشن کرنے والے کو اپنے بالائی حکام کا کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ادھر سے کوئی بے گناہ نہیں جو پتھر مار سکے۔ وہ حکومت جس کا کام عوام کی خدمت ہے صرف نام و نمود کا اشتہار دینے میں مصروف ہے جبکہ اشتہار دینے کی تو کوئی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیے بلکہ حکومت کو اپنے وسائل اس طرح استعمال کرنے چاہیے کہ اس کے ثمرات عام آدمی کے گھر تک پہنچ جائیں اور اس کا معیار زندگی بہتر ہو ، تعلیم اچھی دی جائے گی اور طالب علم میں اس کا عکس نظر آئے گا، علاج اچھا ہوگا اور مریض جلد شفایاب ہوگا، آٹا سستا ہوگا اور غریب کا پیٹ بھرے گا، تو اشتہارات دینے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی اور اس کے بغیر ہی عوام آپ کے ساتھ ہوں گے اور ان کی دعائیں آپ کو مطمئن اور پر سکون رکھیں گی بغیر کسی مصنوعی سہارے کے