می نظریہ کی بنیادپرجب اس معجزاتی ریاست جس کاقیام 27رمضان کی مبارک ساعتوں میں انجام پایا ،توہم نے من الحیث القوم اپنے رب سے یہ عہدکیا کہ ہم اس عطائے ربّ ذوالجلال ریاست میں ایفائے عہدنبھاتے ہوئے اس کے احکام کی مکمل پابندی کرتے ہوئے اپنی زندگی کے ہرعمل کی رہنمائی کیلئے اس کے محبوب نبی ۖ کے سینہ مبارک پر نازل ہونے والی الہامی کتاب ”قرآن کریم”کواپنارہنماء مانتے ہوئے اس کے مکمل نفاذکا اعلان کرتے ہوئے ملک کا آئین قراردیں گے تاکہ اپنے رب کے وعدے کے مطابق اس کی برکات سمیٹ سکیں لیکن آج سات دہائیاں گزرنے کے باوجودہم ایفائے عہدنہ کرسکے جس کی سزاساری قوم بھگت رہی ہے اور آج اس کے نتیجے میں ہمارے ہاں بھانت بھانت کی بولیاں ہماری نئی نسل کو گمراہ کرنے کیلئے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے انہی کی پالیسیوں کو رائج کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔