ت اورحزبِ اسلامی کے معاہدے کے بعدپہلی مرتبہ حکمت یار باقاعدہ طورپرکابل آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ وہاں بیٹھ کرآئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں کاآغازکیاجاسکے جس کیلئے ان کی آمدسے قبل ان کی حفاظت کیلئے حزبِ اسلامی کے وفادارچارسوسے زائدکمانڈوزکی تربیت کاآغازکردیاگیاہے اوران میں سے ایک سو کمانڈوزحزبِ اسلامی کے سربراہ کی حفاظت کیلئےمامورہوں گے۔حزبِ اسلامی کے ماہراورپرانے فوجی کمانڈربراہِ راست اس کام کی نگرانی کررہے ہیں۔افغان فوج اور پولیس بھی ان کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجودرہے گی تاہم حزبِ اسلامی کے سربراہ سے ملاقات کیلئے آنے والوں،ان کی رہائش گاہ کی تمام ذمہ داری ان کمانڈوزپرہوگی۔حزبِ اسلامی کے سربراہ مشرقی افغانستان،کابل اورشمالی افغانستان کے تین محفوظ مقامات پرقیام کرسکیں گے اورہرقیام گاہ پرایک سوکمانڈوزان کی حفاظت پر ماموررہیں گے جبکہ ان کمانڈوزکی چھٹی کی صورت میں دوسرے سیکورٹی اہلکاران کی جگہ لیں گے۔