بجلی بچانے اور سستی کرنے کے لیئے چند ٹوٹکے

محمد عبد الحمیدPakistan should tread steps watchfully

بجلی بچانی چاہیئے، جب تک اس کی کمی پوری نہ ہو جائے۔ حکومت بجلی تو زیادہ پیدا نہیں کر پائی، البتہ بچت کرا سکتی ہے۔ اسی طرح، سستی بھی کرا سکتی ہے۔ چند تجویزیں:

دکانیں جلدی بند کی جائیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ دکانیں آٹھ بجے بند کی جائیں، جبکہ دکاندار نہیں مان رہے۔ آسان طریقہ یہ ہے کہ گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں۔ اس طرح نو بجے آج کے لحاظ سے آٹھ ہی ہوں گے۔ اگر مزید سودہ بازی کرنی پڑے تو دکانیں بند کرنے کا وقت دس بجے کر دیا جائے۔

ہفتہ کی چھٹی ختم کر دیں۔ بجلی پانی کی طرح نہیں کہ جمع کی جا سکے۔ اگر ہفتہ کو بجلی پیدا نہ کی جائے تو زیادہ فائدہ نہ ہوگا، کیونکہ ایسے ادارے اور دفاتر نہیں ہیں، جو صرف ہفتہ کو کھلتے ہوں۔ اگر بجلی ایک گھنٹہ روزانہ کم استعمال کی جائے تو پورے ہفتہ میں کارکردگی زیادہ ہوگی۔ ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے سے باقی ہفتہ میں کام کا وقت ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا جو چھٹی کی وجہ سے بڑھایا گیا۔ دوسری طرف، لاکھوں بچوں کو ایک گھنٹہ زیادہ سکول میں نہیں رہنا پڑے گا۔ بینکوں اور ڈاک خانوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم ہونے سے پیدا ہونے والا جمعہ اور پیر کا زیادہ رش بھی ختم ہو جائے گا۔

ڈسکو کو براہ راست بجلی لینے دیں۔ حکومت کو بجلی خود خرید کر ہر ڈسکو (ڈسٹریبیوشن کمپنی) کو نہ دے بلکہ اسے بجلی پیدا کرنے والوں سے براہ راست خریدنے دے۔ اس طرح بجلی گھروں کو کم سے کم قیمت پر بجلی دینی ہوگی ورنہ خریدی نہیں جائے گی۔ اس طرح، مقابلہ کی بنا پر بجلی کم سے کم قیمت پر ملا کرے گی۔ جو ڈسکو مہنگی بجلی خریدے گی، اسے جواب دینا پڑے گا۔ نیپرہ کے من مانے طور پر قیمت طے کرنے کا گھپلہ بھی ختم ہو جائے گا۔

جتنی بجلی خریدی جائے، اتنی کے پیسے دیئے جائیں۔ اس وقت بجلی کی لاگت اور وصولی میں بڑا فرق ہوتا ہے، جو مرکزی حکومت کو پورا کرنا پڑتا ہے۔ جب ڈسکو خود بجلی خریدے گی تو اسے خود ہی پوری قیمت بجلی گھر کو دینی ہوگی۔ فرق سے بچنے کے لیئے ڈسکو دو مہینے بعد بھی بل کی عدم ادائگی پر بلا تفریق بجلی کاٹ دیا کرے۔ کمپیوٹر بغیر دیکھے کہ کنیکشن کس کا ہے، میٹر کاٹنے کا حکم جاری کر دے۔ سرکاری دفتروں اور اداروں کو ایک دفعہ بھاگ دوڑ کرنی پڑے گی۔ اس کے بعد ہر مہینہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے لگیں گے۔ اس طرح، سرکاری محکموں کے بلین ہا روپوں کے بلوں کی عرصہ تک عدم ادائگی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

 

 

الله حافظ!

محمّد عبد الحمید 

Leave a Comment

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top