۔عالمی پابندیوں کی . وجہ سے زیادہ تراسلحہ اورہتھیار ملک میں ہی تیارکیے جارہے ہیں۔ خطےمیں ایرانی عسکری قوت میں اضافہ کی کوششیں جاری ہیں ۔ایرانی عسکری حکام کے مطابق دیگرایرانی آبدوزیں بھی کروز میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔دریں اثناء خلیجی عرب ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں”درع الجزیرہ” کاآغازہوگیاہے۔دیگرعرب ممالک سے کشیدگی کے باوجود قطربھی ان مشقوں میں شریک ہے۔ مشترکہ فوجی مشقیں دوہفتے جاری رہیں۔ان مشقوں کامقصدجی سی سی ممالک کی افواج کی تربیت کے علاوہ اپنے اپنے تجربات کاتبادلہ بھی تھا۔مشقوں میں دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ بحری،بری اورفضائی افواج بھی شامل تھیں۔مشقوں کی افتتاحی تقریب میں درع الجزیرہ کے کمانڈرجنرل عبداللہ القی عانی نے بتایاکہ خلیجی ممالک کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں عرب اتحادکی غمازہیں۔