انتہا پسندی /دہشت گردی ایک ایسا نا سور ہے جس کی موجودگی میں دنیا میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا۔ دہشت گردی کے سرطان نے دْنیا کے ہر طبقہء فکر کو اضطراب اور پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اور اس عفریت سے نمٹنے کے لیے ہر ذی ہوش بر سرِ پیکار ہے۔ عالمی دہشت گردی کا آغاز 9/11 کے واقعہ سے ہوا جس میں القا عدہ منظرِعام پر آئی جو تب سے تمام دنیا کو انتہا پسندی کی لپیٹ میں لینے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ القا عدہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مختلف ممالک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے اور اپنی کاروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے اِسے بڑی تعداد میں کارندوں کی ضرورت پڑتی ہے۔نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسانے سے لے کر دہشت گردی کی کاروائی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے تک یہ تنظیم مختلف طریقہ کا ر اور تکنیک استعمال کرتی ہے۔