What a comprehensive language! My life is too short to learn it.

’’وٹ‘‘ کے کیا کیا معنی ہیں

پنجابی زبان کی جامعیت دیکھیں۔ صرف لفظ “وٹ” کا متنوع استعمال آپ کو حیران کر دے گا۔

ایک انگریز پنجابی سیکھنے کی نیت سےکسی گاؤں میں جا رھا تھا.بس نے اسے جس جگہ اتارا وہاں سے گاؤں ایک گھنٹے کی پیدل مسافت پر تھا۔

انگریز بس سے اتر کر گاؤں کی طرف چل پڑا۔تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ اس نے دیکها کۂ ایک شخص چارپائی کا وان وٹ رہا تھا۔ انگریز نے پوچھا: oh man تم یہ کیا کرتا؟ اس نے جواب دیا: گورا صاب! ہم وان وٹتا۔ انگریز بولا: oh man تم twist کرنا کو what بولتا۔

انگریز اس شخص کو چھوڑ کر آگے چلا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک دکاندار اداس بیٹھا ہے.انگریز نے پوچھا: oh man تم اداس کیوں بیٹھا؟ دکاندار بولا: گورا صاب! سویر دا کج وی نئیں وٹیا۔ انگریز بولا: oh man تم earning کو whatبولتا.

انگریز اسے چھوڑ کر کچھ اور آگے چلا تو ایک شخص کو دیکھا جو پریشانی کے عالم میں آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا۔ انگریز نے پوچھا: oh man کیا ہوا؟ وہ شخص بولا: گورا صاب اج موسم بڑا وٹ ہے۔انگریز بولا: oh man تمhumidity کو what بولتا۔

انگریز اسے چھوڑ کر آگے چلا۔ سامنے چودھری کا بیٹا کلف لگے کپڑے پہنے چلا آ رہا تھا۔انگریز گلےملنےکےلئےآگےبڑھا۔ لڑکا بولا: گورا صاب! ذرا آرام نال،کپڑیاں نوں وٹ ناں پا دینا۔ انگریز بولا: oh man تمwrinkles کو what بولتا۔

کچھ آگے جا کر انگریز کو ایک شخص پریشانی کے عالم میں لوٹا پکڑے کھیتوں کی طرف بھاگتا ہوا نظر آیا۔ انگریز نے کہا: oh man ذرا بات تو سنو۔ وہ شخص بولا: گورا صاب واپس آ کر سنتا ہوں، بڑے زور دا وٹ پیا اے۔ انگریز بولا: oh man تم cramps کو what بولتا۔

تھوڑا آگے جانے پر انگریز کو ایک بزرگ حقہ پکڑے سامنے سے آتا دکھائی دیا۔ قریب آنے پر انگریز نے پوچھا:oh man یہ 136 چک کتنی دور ہے؟ وہ بزرگ بولے : وٹو وٹ ٹری جاؤ،زیادہ دور نئیں اے۔ انگریز بولا:oh man تم pathکو what بولتا۔

آگے چلا تو کیا دیکھا کہ دو آدمی آپس میں بری طرح لڑ رہے ہیں۔ گورا لڑائی چھڑانے کے لئے آگے بڑھا تو ان میں سے ایک بولا: گورا صاب تسی وچ نہ آؤ میں اج ایدھے سارے وٹ کڈ دیاں گا۔ انگریز بولا oh man تم immorality کوwhat بولتا۔

انگریز نے لڑائی بند کرانے کی غرض سے دوسرے آدمی کو سمجھانے کی کوشش کی تو وہ بولا: او جان دیو بادشاؤ، مینوں تے آپ ایدھے تے بڑا وٹ اے۔ انگریز بولا: oh man تم anger کو what بولتا۔

قریب ایک آدمی کھڑا لڑائی دیکھ رہا تھا۔ وہ بولا: گورا صاب! تسی اینوں لڑن دیو ,ایدھے نال پنگا لتا تے تہانوں وی وٹ کے چپیڑ کڈ مارے گا۔ انگریز بولا: oh man تم fighting کو what بولتا۔

انگریز آگے چل دیا۔ تھوڑی دور گیا تو کیا دیکھا کہ ایک شخص گم سم بیٹھا ھے۔ انگریز نے پوچھا: یہ آدمی کس سوچ میں ڈوبا ھے؟ جواب ملا: گورا صاب! یہ بڑا میسنا ھے، یہ دڑ وٹ کے بیٹھا ھے۔ انگریز بولا: oh man تم silent کوwhat بولتا۔

بالآخر انگریز نے یہ کہتے ھوئے واپسی کی راہ لی:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

الله حافظ!

محمّد عبد الحمید

ٖFollow me on Twitter  @Mahameed40

مصنف، “غربت  کیسے مٹ سکتی ہے” (کلاسیک پبلشرز، لاہور)

Leave a Comment

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top