حکیم اللہ محسود اپنے قریبی اہلکار کی مخبری پر مارا گیا، ذرائع

لطیف محسود نے دورانِ تفتیش اپنے سرغنہ کی پوشیدہ رہائش کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیںlatif-mehsud
نیوز ڈیسک:۔ ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود کی رہائش کی مخبری اس کے بہت ہی قریبی ساتھی لطیف محسود نے کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق لطیف محسود تحریکِ طالبان کا ایک اہم رکن تھا جسےِ گزشتہ ماہ افغانستان میں امریکی فوج نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق لطیف محسود نے دورانِ تفتیش حکیم اللہ محسود کی خفیہ رہائش گاہ کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود امریکہ کو انتہائی مطلوب تھا   لیکن  ٹھوس  اطلاعات کی عدم موجودگی کی وجہ   سے     حکیم اللہ محسود تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔ خفیہ  اداروں  کی  رپورٹ  کے   مطابق    لطیف محسود نے اپنی رہائی اور انعام کی رقم  کے عوض حکیم اللہ محسود کی رہائش کا پتہ بتایا تھا۔ حکیم اللہ محسود کو قتل کروانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ وہ حکومت سے مذاکرات کا حامی تھا۔ اس سے قبل بھی لطیف محسود افغان خفیہ ایجنسی کی ایماء پر پاکستان میں کئی دہشت گردانہ کاروائیاں کرتا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ لطیف محسود کی اس مخبری سے حکیم اللہ محسود کا دوران حملے میں مارا جانا تحریکِ طالبان میں اندرونی انتشار کی دلیل ہے تا ہم حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے عوض ملنے والی انعامی رقم کے بارے میں کوئی واضح اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

Leave a Comment

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top