مولانا فضل اللہ کے امیر منتخب ہونے پر کئی طالبان گروہ نالاں، ذرائع
Posted date: November 19, 2013In: Urdu Section|comment : 0
شوریٰ کے اس فیصلے پر تنقید سے بیشتر طالبان کمانڈروں میں اختلافات پیدا ہوگئے
پشاور (نیوز ڈیسک):۔ تین دن تک مسلسل جاری رہنے والے طالبان شوریٰ کے اجلاس میں مولانا فضل اللہ کے امیر منتخب ہونے کے بعد طالبان حلقوں میں چہمگویاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس فیصلے کو بیشتر طالبان گروہوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریکِ طالبان کا امیر کسی ایسے شخص کو بننا چاہیے تھا جو قبائلی علاقاجات میں موجود ہو ۔ اس فیصلے سے تحریکِ طالبان کے مابین اختلافات بھی پیدا ہونا شروع ہو گئےہیں کیونکہ اکثر گروہوں کا یہ خیال تھا کہ خان سعید سجنا کو تحریکِ طالبان کا نیا امیر بنایا جائے۔ باوثوق ذرائع کی اطلاعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شوریٰ کے اکثر ارکان نے خان سعید سجنا کے حق میں دیا تھا تاہم جو فیصلہ منظرِ عام پر آیا وہ اس کے بالکل برعکس تھا۔ اس لیے طالبان گروہ مولانا فضل اللہ کے امیر بنائے جانے کے اس فیصلے سے مطمئن نظر نہیں آتے۔