کمانڈنٹ۔ فوج میں کیوں آنا چاہتے ہو

‏ ؟
‏ امیدوار۔ سرTo Serve The Nation
‏ ماہر نفسیات۔ تو پھر کہیں استاد کیوں نہیں لگ جاتے؟
‏امیدوار۔ لمبی خاموشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
‏یہ وہ مکالمہ ہے جو فوج میں جانے والے 80 فیصد سے زائد امیدواروں سے پہلے ہی پینل میں ہوتا ہے۔
‏وہ جو اس سوال کا واقعی جواب ہے 20 فیصد سے بھی کم ہی دے پاتے ہیں۔۔۔
‏” سر فوج ایک Prestigious ادارہ ہے، باوقار نوکری ہے،Save, Secure and Contended پروفیشن ہے۔۔۔۔۔۔”
‏اسکا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ یہ ساری خوبیاں باقی اداروں میں نہیں ہوتی، یا To Serve The Nation کا لاحقہ / سابقہ باقی اداروں کے ساتھ نہیں لگتا۔ صحت، تعلیم، واپڈا وغیرہ وغیرہ وغیرہ وغیرہ سب ہی محکمے یہ سب کچھ کرتے ہیں۔۔۔
‏لیکن فوج کے پروفیشن کو جو چیز ممتاز بناتی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی صرف اپنی صلاحیتوں کے زور پرآسکتا ہے، اپنی صلاحیت اور مزاج کی بنا پر ترقی پاکر اونچے عہدوں پر فائز ہوسکتا ہے، یہاں سچ بولنے پر نوکری نہیں جاتی، گردن نہیں کٹتی، ظلم کرنے پر کوئی مجبور نہیں کرسکتا، حلال رزق کی راہ کھلی ہے، جہاں ایک اعلیٰ مقصد زندگی کے سامنے رکھ سکتے ہیں، جہاں آج بھی حسین خواب پلتے ہیں جہاں آج بھی امید سحر زندہ ہے۔۔۔۔۔۔
‏یہاں آج بھی معاشرے سے دو کیڈٹس ایک ساتھ آتے ہیں کہ ایک ایسے طبقے سے جس نے اپنے گھرمیں کبھی پانی بھی خود سے اٹھ کر نہیں پیا دوسرا ایسے طبقے سے جس نے پکا بیت الخلاء ہی اکیڈمی میں آکر دیکھا ہوتا ہے۔
‏یہاں دیکھنے والوں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اپنے بال بچے ساتھ ہوتے ہوئے بھی آدھی تنخواہ گھر بھیجتے ہیں کہ ماں باپ اور بہن بھائیوں کا بھی گزر بسر ہو، اور ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جن کا گزارا تنخواہ سے نہیں ہوتا اور اضافی پیسے گھر سے منگواتے ہیں۔۔
‏یہاں یہ بھی دکھائی دیتا یےکہ ایک سپاہی کا بیٹا اپنے والد کی یونٹ میں ایک جنرل کے بیٹے کو اس ہی یونٹ میں کمانڈ کرتا ہے جہاں اس کے والد کبھی جنرل صاحب کے اردلی رہے ہوں۔۔۔۔
‏فوج کی تنخواہ آج بھی کئی محکموں سے بہت کم ہے، دس سال تک نوکری کرنے والا 18 گریڈ کے افسر کی تنخواہ حکومت سندھ کے 18 گریڈ کے محکمہ صحت اور CDA افسر سے کم ہے۔۔۔
‏یہاں نوکری پیسے، شہرت اور لایف اسٹائل کے لئے ہوتی تو کمانڈر کے حکم پر کوئی اپنے آپ کو گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے نہ کرے ۔۔
‏ہمارے ایک رشتے دار کرنل صاحب کی پہلی اولاد پیدا ہوئی اور ایک ماہ میں ہی اسکا انتقال ہوگیا۔۔۔ اولاد کو دیکھ بھی نہ سکے کیوں کہ وہ اس وقت بطور کپتان کارگل کی جنگ میں تھے۔ بھارت کو منہ اس اکیلے نے ہی نہیں دیا ہوا تھا، وہ گھر آسکتا تھا۔ لیکن یہ Commitment کے خلاف تھا۔
‏ایک بہت قریبی رفیق وزیرستان میں کمانڈنگ آفیسر تھے، 9 سالہ بیٹے کو تیسرے درجے کا کینسر تشخیص ہوا، اہلیہ لاہور سی ایم یچ کے زچگی وارڈ میں تھیں، چھٹی لیکر نکلے۔ ابھی ڈیرہ اسماعیل ہی پہنچے تھے خبر ملی کہ ساتھ والی یونٹ پر حملہ ہوا 11 جوان شہید ہوئے۔۔۔ اپنی چھٹی از خود منسوخ کی اور یونٹ پہنچ گئے، اگلی چھٹی اور روڈ کارواں کے ساتھ موقع 35 دن کے بعد کا ملا۔۔۔۔ حملہ اسکی یونٹ پر نہیں ہوا تھا، ہوا بھی ہوتا تب بھی وہ چھٹی پر جاسکتا تھا۔۔ لیکن یہ Disgrace Of Command ہوتی۔
‏اس ہی فوج میں ایک لیفٹنٹ جنرل آج بھی ایک لڑاکا ڈویژن اسطرح کمانڈ کررہا ہے کہ اسکی ایک ٹانگ مصنوعی لگی ہوئی۔۔۔ وہ کسی آپریشنل ٰڈیوٹی سے معذرت کرسکتا تھا۔ لیکن یہ وقار کے متضاد ہوتا۔
‏ہمارے کزن کو صبح 9 بجے دوسرے اسٹیشن پوسٹنگ پر نکلنا تھا، لیکن انکی بیگم 7 بجے ہی ہسپتال داخل ہوگئیں، رات کے گیارہ بجے آپریشن ہوا، اسے ابھی ہوش بھی نہیں آیا اور وہ اپنی نئے اسٹیشن کی طرف نکل چکا تھا۔ رات 12 سے صبح 8 بجے تک گاڑی چلائی اور ساڑھے ٰآٹھ بجے ڈیوٹی پر تھا۔۔۔ وہ ایک دن کی چھٹی فون پر لے سکتا تھا لیکن چُھٹی پر ہوتے ہوئے ایک دن کی بھی چھٹی بڑھوانا ادارے کی Core Value کے خلاف جانے کے مترادف ہوتا۔۔۔۔۔

‏ہم اس ادارے کو اس آنکھ سے ہی دیکھتے ہیں جس سے ٹی وی کی اسکرین، اخبار کا صفحہ اور سوشل میڈیا دیکھتے ہیں اسلئے ہمیں وہ نہیں معلوم پڑتا جو آپ کو پڑنا چاہئے.
‏یہ جو تصویر میں کیڈٹ اعزازی شمشیسر لے رہا ہے اسکا باپ فوج میں بطور سپاہی آیا تھا اور 33 سال میں صوبیدار میجر بنا، اسی صوبیدار میجر کا بچہ آج اس فوج سیکنڈ لیفٹنٹ بن رہا یے وہ بھی اعزازی شمشیر یے ساتھ

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top