پاسبانِ وطن

pak army اے پیکرانِ عزم و وفا صدق و صفا

یہ جُراتِ نایاب یہ ایثار متاعِ بیش بہا

تمہارے ہی لہو سے ارضِ وطن گلزار ہے

ہے اِن قربانیوں کا ثمر وطن میں جو کچھ بہار ہے

تپتے صحرا، طوفانی دریا یخ بستہ ہوائیں

تمہارے حوصلوں کو شکست نہ کبھی دے پائیں

بن کے پتوار ساحل کی راہ دکھاتے ہو

ہر کٹھن موڑ پر اُمیّد کے چراغ جلاتے ہو

قوم کی لاج ہو تم جاں سے گذرنے والو

مادرِ وطن کے جگر گوشو آزادی کے رکھوالو

دئیے تمہاری وفاؤں کے نہ بجھنے دیں گے

ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہ ہونے دیں گے

اے پاسبانِ وطن ہمتِ مرداں مدد خدا

یہی ہے شیوۂ عظمت و عروج کا نعرہ

مقصدِ تخلیق چمن کا اتمام ابھی باقی ہے

تعمیر و ترتیب کا بہت کام ابھی باقی ہے

دشمنانِ وطن سے جنگ ابھی جاری ہے

طوفاں ابھی تھما نہیں یورش ابھی بھاری ہے

کامیاب و کامران رہو اللہ کی امان میں رہو

ہر دم دُعا گو ہے زُبیرؔ تم جہاں بھی رہو

محمدزبیراسماعیل

Leave a Comment

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top