سانحہ کوئٹہ: دہشت گردوں کی بربریت کا منہ بولتا ثبوت

(ایس اکبر) گزشتہ ایک عشرے سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات نےپوری قوم کو مسلسل ایک امتحان  کی کیفیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ اسی ظلم و بربریت کی پاداش میں 15 جون 2013 کو بلوچستان کا دارلحکومت کوئٹہ  دھماکوں سے لرز اٹھا جس میں ڈپٹی  کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور کاکڑ، 14 طالبات ، 4 سکیورٹی اہلکاروں اور 4 نرسوں سمیت کم از کم 30 افراد    جان بحق ہو گئے۔ دھماکوں میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔       ...

Read more

طالبان کی غیر اسلامی سرگرمیاں

  (ایس اکبر) جس نے ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔ (القرآن)         گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی اذیت ناک لہر نے امتِ مسلمہ کا بالعموم اور پاکستان کو بالخصوص بدنام کر رکھا ہے۔ آگ اور خون کے کھیل نے پچھلے کئی سالوں کے دوران بہت سے بے گناہ اور معصوم انسانوں کو ہم سے جدا کر دیا اور لا تعداد خاندانوں کو دُکھوں سے آشکار کیا۔دہشت گردی کے سونامی سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ دہشت گرد ...

Read more

داخلی خطرات پر توجہ۔ملکی استحکام کے لیے ناگزیر

(ایم خان چشتی) پاکستان کی حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر جہاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے 35,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور آئے دن دہشت گرد حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کو چیلنج کرتے نظر آتے ہیں۔ اندرونی سلامتی کو یقینی بنانا ایک ناگزیر عمل بن چکا ہے۔اسی پس منظر میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے اندرونی خطرات کو بیرونی خطرات کی طرح اہمیت  دینا شروع کر دی ہے۔اگر پاکستان کی موجودہ س ...

Read more

ذرائع ابلاغ اور دہشت گردی کی ترغیب

انتہا پسندی /دہشت گردی ایک ایسا نا سور ہے جس کی موجودگی میں دنیا میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا۔ دہشت گردی کے سرطان نے دْنیا کے ہر طبقہء فکر کو اضطراب اور پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اور اس عفریت سے نمٹنے کے لیے ہر ذی ہوش بر سرِ پیکار ہے۔ عالمی دہشت گردی کا آغاز 9/11 کے واقعہ سے ہوا جس میں القا عدہ منظرِعام پر آئی جو تب سے تمام دنیا کو انتہا پسندی کی لپیٹ میں لینے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ القا عدہ اپنے سیاس ...

Read more

مساجد اور مزارات پر حملے

17 مئی 2013 مالاکنڈ ایجنسی کے ایک قصبے بازدرہ میں نماز جمعہ کے وقت دو مساجد میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور 130سے زائد زخمی ہو گئے۔ان بم دھماکوں کی وجہ سے باز درہ کی ایک مسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دوسری مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔21 مئی کو مالاکنڈ ایجنسی میں ہی ایک اور مسجد پر فائرنگ کر کے وہاں کے پیشِ امام کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا۔یہ بم دھماکے صوبہ خیبر پختونخواہ اور ق ...

Read more

انسدادِ دہشت گردی میں پاک فوج کے غیر متزلزل حوصلے

حال ہی میں انتہا پسندوں کا ایک نیا میگزین 'اذان' شائع ہو ا ہے جس میں پاکستان آرمی کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ فوج اپنے ہی ملک کے باشندوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔ اس فوج کے سپاہی شدید تشویش اور تذبذب کی حالت میں ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اسلام اور پاکستان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ انتہا پسندوں نے پاکستان فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو بلکہ اس س ...

Read more

الیکشن 2013 کا پْر امن انعقاد اور دہشت گردوں کی ناکامی

سال 2013 کا آغاز ملک میں جمہوری نظام کی بالادستی اور پھر ہونے والے الیکشن کی خبروں سے ہوا۔ ان خبروں کے تناظر میں ہر فرد یہ سوال کرتا نظر آیا کہ اس بار پاکستان میں حکومت قائم کرنے کا شرف کس سیاسی پارٹی کو حاصل ہو گا جبکہ نوجوانوں نے الیکشن کو پاکستان میں ایک مثبت تبدیلی تصور کرتے ہوئے اپنا حقِ رائے دہی بھر پور طریقے سے استعمال کیا۔ تا ہم اس کے برعکس انتہا پسند عناصر نیانتشار پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں ...

Read more

بلوچستان میں بدامنی اور دشمن ممالک کی مداخلت

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل کے ذخائر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے عالمی اہمیت کا حامل اور عالمی قوتوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور ایک عرصہ سے امریکہ،بھارت،اسرائیل اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں اس صوبے میں اپنا کھیل کھیلتی آرہی ہیں۔گوادر بندرگاہ کو چین کے حوالے کرنے اور ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے سے پاکستان دشمن ممالک سخت ناراض ہیں۔اور وْہ نہیں چاہتے ...

Read more

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top