زکوۃ، صدقات اور خیرات

نغمہ حبیب زکوۃ اسلام کا چوتھا رکن ہے اورصاحب نصاب مسلمانوں پر ایک خاص شرح سے فرض ہے زکوۃ کو اللہ تعالیٰ نے مال کی پا کی فرمایا ہے اور اس کا مقصد ایک مسلمان کے دل میں دوسرے ضرور تمند مسلمان کا احساس پیدا کرنا ہے اور چونکہ اسلام خالی خولی باتوں کا قائل نہیں بلکہ یہ عملی اقدامات کا قائل ہے لہذا اُس نے زکوۃکو صرف تلقین تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے ان صاحب نصاب مسلمانوں پر فرض کیا یوں دوسرے مسلمان کی ضروریات کو پ ...

Read more

الظواہری کی کراچی میں موجودگی کا امریکی دعویٰ

نغمہ حبیب امریکہ اور مغربی دنیا نے جب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر جنگ شروع کی ہے عالم اسلام اور خاص کر پاکستان اُن کی زد پر ہے ۔مسلمان ممالک کے خلاف حیلوں بہانوں سے کاروائیاں کی جا رہی ہیں بلکہ بیشتر اوقات تو کسی وجہ کی بھی ضرورت نہیں سمجھی جاتی اور کاروائی کر دی جاتی ہے، الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی جاری ہی رہتا ہے۔ ابھی حال ہی میں نیوزویک نے بروس رائیڈل کا ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں بروس نے الزام ل ...

Read more

کلبھوشن کی سزائے موت اور ذہنوں میں اُٹھتے سوالات

نغمہ حبیب پاکستان میں بھارتی جاسوس پکڑا گیا نہ کوئی نئی بات ہے اور نہ حیرت انگیز ۔ ایسے درجنوں نام موجود ہیں جو بھارت سے آئے پاکستان کے خلاف کام کرتے رہے اور پکڑے گئے بس ایسا ہی ایک کیس کلبھوشن کا بھی ہے مگر ایک بہت بڑا فرق اور انفرادیت موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اعلیٰ افسر تھا ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کلبھوش بھارت کا بیٹا ہے بلا شبہ وہ اپنے ملک کا بہت وفادار بیٹ ...

Read more

بھارت اور مسلم اُمہ

نغمہ حبیب بھارت پاکستان کا دشمن ہے لیکن حیرت انگیز اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کئی مسلمان ممالک بھارت کے ساتھ دوستی اور محبت کا دم بھرتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں سے کئی ایک بھارت کو ترجیح بھی دیتے ہیں اور اُس کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر بھی کرتے ہیں جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ بھارت کی سازشوں کو سمجھیں اور مسلمانوں کے خلاف اس کے خبثِ باطن کا احساس کریں۔مسلمانوں کے خلاف بھارت کے اقدامات صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ...

Read more

پاکستان اور امریکا ساتھ ساتھ

علی سخن ور بھارت کی طرف غیر معمولی جھکاؤ کے باعث ممکن ہے بہت سے پاکستانی امریکا کو پاکستان کے دوستوں میں شمار کرنے سے ہچکچاتے ہوں، لیکن بین الاقوامی مراسم کی دنیا میں دوستیوں اور دشمنیوں کی بنیادیں ہم عام انسانوں کی زندگی سے بالکل ہی مختلف ہوتی ہیں۔ ملکوں کی سطح پرروز مرہ کے واقعات، دوسروں کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں، نامناسب فیصلوں اور دہشت گردوں کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کی کاروائیوں کے نتیجے میں عارضی ا ...

Read more

امریکی مفادات کا تحفظ

نغمہ حبیب حسین حقانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر تھے لیکن کہنے والے درست کہتے تھے کہ وہ پاکستان کے لیے واشنگٹن یا امریکہ کے سفیر تھے۔ انہوں نے اپنے دور سفارت میں امریکی مفادات کا زیادہ تحفظ کیا اور اس کے لیے ہر بار پاکستان کے مفادات کا سودا کیا۔ اس شخص نے ہمیشہ اپنی وفاداریاں تبدیل کیں وہ اسلامی جمیعت طلبہ سے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی تک پہنچے اور اس سفر میں اُس نے ہر با اثر شخص سے اپنے تعلقات استوار کیے۔ حسین ح ...

Read more

ستتر سال۔۔۔متاع کارواں لُٹتا رہا اور احساس زیاں مٹتا رہا

نغمہ حبیب سفرطویل بھی تھا،مشکل بھی،صبر آزما بھی اور کٹھن بھی لیکن اتنا ہی ارادہ بھی مضبوط تھا،رہنما بھی پُر عزم اور کارواں بھی ثابت قدم اور اسی لیے کامیابی نے سب کے قدم چومے۔سفر تو بہت پہلے سے شروع ہو چکا تھا مطالبہ بھی واضح تھا لیکن نہ منزل کا تعین تھا نہ راستے کا تاہم فیصلہ ہو چکا تھا کہ اپنی شناخت حاصل کرنی ہے۔ ہر ایک اپنے اپنے طریقے اور اپنی اپنی قوت کو لے کر دشمن سے بر سر پیکار تھا لیکن ان سب کی یکجائی ...

Read more

دریائے کابل کا پانی

نغمہ حبیب پاکستان اورافغانستان دوبردار اور ہمسایہ اسلامی ممالک ہیں یہاں کے عوام کے درمیان صدیوں کے رابطے اور رشتے موجود ہیں اور بسااوقات تو یہاں رسوم ورواج بھی ایک جیسے ہی ہیں دونوں طرف زبان ایک ہونے کی وجہ سے آپس کے رابطے بہت آسان ہیں جس کے فائدے بھی ہیں اورنقصانات بھی، جن میں سب سے بڑا نقصان افغانستان کے لیے ،بڑی آسانی سے دہشت گردوں کو سرحد پار کرانا اور ان سے دہشت گردکاروائیاں کرادیناہے اور بدقسمتی یہ ہے ...

Read more

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top