ٹرمپ کے نامعقول بیانات۔۔۔ میں تو کہتی ہوں

نغمہ حبیب ٹرمپ اپنے انتخاب کے چھ ماہ بعد بولے اور پاکستان کا ذکرکرنا نہیں بھولے ذکر کیا اور بڑے زور وشور سے کیا لیکن حیرت ہے پاکستان سے پھر بھی فوری جواب نہیں آیا حالا نکہ چین نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے فوراََ جواب دیا لیکن پاکستان کے جمہوری حکمرانوں کا ڈرا ڈرا سا ، گھسا پٹا، معمول کا جواب چار دن بعد آیا اور یہی رویہ اور بلاوجہ کی خوفزدگی یا خو شامد ہی امریکی حکمرانوں کی شہ کا سبب بنتی ہے بلکہ کسی بھی دشم ...

Read more

اندھیری رات میں جگنو بھٹک نہ جائے کہیں!!!!

علی سخن ور دوسروں کی زبان سے وہ لفظ نکلیں جو میں سننا چاہتا ہوں، لوگ میری پسند کے راستوں پر چل کر اپنی منزلوں کا چناؤ کریں، لوگوں کی رائے، خواب،اندیشے ، امیدیں اور وسوسے، سب میرے ذہن اور میرے دل سے ہو کر گذریں ، معلوم نہیں ماہرین نفسیات، اس خواہش کو کیا نام دیتے ہیں،میں یہ بھی نہیں جانتا کہ اگر خواہش کا یہ انداز کوئی بیماری ہے تو پھر اس بیماری کا نام کیا ہے ، تاہم مجھے اتنا ضرور معلوم ہے کہ ہمارے معاشرے میں ...

Read more

اِقامے کی فضیلت

نغمہ حبیب اِقامہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر وغیرہ میں کام کرنے کا وہ اجازت نامہ ہے جو غیر ملکی مزدوروں اور مختلف قسم کے روزگار کے حصول کے لیے آنے والوں کو درکار ہوتا ہے۔اِقامہ یا کفالہ میں کفیل ایک طرح سے آقا ہے اور اِقامہ حاصل کرنے والوں کو بین الااقوامی تنظیمیں جدید زمانے کا غلام کہتی ہیں جو اپنے آقا کی مرضی کے بغیر کوئی فعل سرانجام نہیں دے سکتا چاہے اُس کا موجودہ روز گار کتنا ہی تکلیف دہ ہو وہ د ...

Read more

پاکستان امریکہ کا اتحادی یا۔۔۔

نغمہ حبیب امریکہ اور پاکستان کہنے کو اتحادی ہیں اور ماضی میں بھی رہے ہیں اورپاکستان نے ابتدا ہی سے امریکہ سے مضبوط تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی، وجوہات جو بھی تھیں یا اس کے پیچھے جو بھی محرکات تھے وہ اپنی جگہ، اُن پر بحث سے ہم کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے اور نہ حالات کو پلٹ کر اپنی مرضی کے مطابق کر سکتے ہیں۔ ہماری خارجہ پالسی پر ہمیشہ امریکہ کا اثر رہا ہے چاہے ہمیں اس سے فائدہ پہنچا ہو یا ہم دوسری طرح اس سے ...

Read more

پاکستان علماء کو نسل ۔۔۔ ’’ماہِ پاکستان‘‘ اور’’تحفظ پاکستان‘‘

نغمہ حبیب مغرب نے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور بڑی منصوبہ بندی کرکے جوڑا گیا۔امریکہ اور روس کی سرد جنگ اور افغانستان میں دونوں ملکوں کی مداخلت اور موجودگی بھی اسی منصوبہ بندی کا حصہ تھا نہ صرف افغان بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان ممالک سے نوجوان افغانستان پہنچے اور مجاہدین کہلائے۔امریکہ اور پورے مغرب نے انہیں دنیا کے امن کا پیغامبر مانا اور جانا اور انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا۔یہ مسلمان آئے بھی جہاد کے جذب ...

Read more

کوتھوا،گورداسپور اور پٹھانکوٹ کے عوام ہوشیار باش

نغمہ حبیب کیا ’’را‘‘ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں پھر کسی بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس کا ایک حصہ یہ ہے کہ حسب معمول اس کا الزام پاکستان پر دھرا جائے گااور اسی لیے پہلے اُس نے پاکستان کی آئی ایس آئی پر حفظ ما تقدم کے طور پر شک نہیں بلکہ یقینی الزام لگا دیا ہے کہ اُس نے اپنے چار دہشت گرد سرحد پار داخل کرا دیے ہیں اور بھارت کی آئی بی کے مطابق اب یہ چاروں اُس اسلحے کا انتظار کر رہے ہیں جو پاکستان انہیں ...

Read more

ٹوٹ پھوٹ کا شکاردہشت گرد تنظیمیں

نغمہ حبیب دہشت گردی یوں تو اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور وہ جو اس کا پیچھا کرنے کے بہانے ہمارے خطے میں آئے تھے اب اس کے آثار بلکہ شروعات ان کے ہاں یعنی یورپ اور بہت دفعہ امریکہ میں بھی نظر آرہے ہیں، وہ جو امن کے چیمپئن بنتے تھے اور دنیا کو دہشت گردی سے نبٹنے کے طریقے بتاتے تھے وہ خود اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔مجھے اس بات کی کوئی خوشی نہیں ہے جیسے مغرب کو ہمارے ہاں ہونے پر تھی کیونکہ جنگل میں لگنے والی آگ کے ...

Read more

لندن۔۔۔دہشت کی اصل کہانی

سنگ دلی کی ہے کمائی بزدلی برطانیہ نے جب امریکی ایماءکی حمائت میں افغانستان اورعراق میں نیٹوکی زیرقیادت اپنی افواج کوجنگی کاروائیوں میں حصہ لیناشروع کیاتھا،تواس وقت اسے اندازہ نہیں تھاکہ اس کی سرزمین پربھی جوابی حملے ہوسکتے ہیں لیکن ''سیون سیون'' کے واقعے نے برطانیہ کو ہلاکررکھ دیاتھا جس کے بعد برطانیہ میں سیکورٹی کے غیرمعمولی اقدامات سے صورتحال کافی حد تک بہترہوگئی تھی لیکن برطانیہ کو پچھلے تین ماہ کے واقعا ...

Read more

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top