مجھے اختلاف، اختلاف سے نہیں بلکہ طریقہء اختلاف سے ہے

 نغمہ حبیب پاکستان میں سیاست کے لیے ایک میرٹ تو یہ ہے کہ آپ کسی سیاستدان کی اولاد ہوں پھر چاہے کو ئی سیاسی فہم اور تدبر ہو یانہ ہواس سے کوئی فرق نہیں پڑتا دوسرا میرٹ یہ ہے بلکہ بہت اہم یہ ہے کہ آپ کے پاس اتنی دولت ضرور ہوکہ آپ یا تو گن نہ سکیں اور گن سکیں تو کئی ہفتے یا چلئے کئی دن تو لگیں ورنہ تو کوچہ ء سیاست میں قدم رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں اور اگر اتفاقاََ کوئی ”غریب سیاستدان“ کامیاب بھی ہو جائے تو یہ ک ...

Read more

نغمہ حبیب 1979 کے اواخر میں سابقہ سویت یونین نے افغانستان پر مسلح فوج کشی کی تو جواباََ مسلح مزاحمت شروع ہوئی یہ مزاحمت غیر ملکی فوجوں کے بھی خلاف تھی اور اپنی حکومت کے خلاف بھی جس نے غیر ملکی افواج کی مداخلت کوقبول کیا تھا۔نتیجتاََ ایک ایسی خانہ جنگی شروع ہوئی جو آج بھی جاری ہے۔اس خانہ جنگی کا جو اثر افغانستان پر ہونا تھا وہ تو ہوا ہی لیکن پاکستان بھی انتہائی طور پر متاثرین میں سے تھا۔اس جنگ کے نتیجے میں ل ...

Read more

ارزل العمر

از عابدہ رحمانی میں نے فجر کی نماز کے بعد پردہ کسکا کرکھڑکی سے جھانک کر دیکھا ، میری سامنے والی پڑوسن لنڈا اور اسکا شوہر میزیں لگا کر گیراج سیل کا اہتمام کر رہے تھے۔وہ ہر سال گرمیوں میں گیراج سیل ضرور لگاتی ہے ۔اکثر تویہ کہتی ہے کہ میں اپنے گھر کی چیزیں تبدیل کر رہی ہوں، جی بھر جاتا ہے انکو دیکھ دیکھ کے اور استعمال کر کے ۔کبھی یہ کہ میں نے کچھ اشیاء دیگر ممالک سے در آمد کی ہیں اور وہ بیچ رہی ہوں۔ میں نے ایک ...

Read more

ایران اسرائیل آمنے سامنے

گزشتہ دنوں ایران نے آبنائے ہرمزمیں جاری مشقوں کے دوران پہلی مرتبہ آبدوزسے کروزمیزائل کاچلانے کا کامیاب تجربہ کیاہے۔عالمی پابندیوں کی . وجہ سے زیادہ تراسلحہ اورہتھیار ملک میں ہی تیارکیے جارہے ہیں۔ خطےمیں ایرانی عسکری قوت میں اضافہ کی کوششیں جاری ہیں ۔ایرانی عسکری حکام کے مطابق دیگرایرانی آبدوزیں بھی کروز میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔دریں اثناء خلیجی عرب ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں''درع   ...

Read more

سمجھوتہ ایکسپریس۔۔۔ دنیا کو نوٹس لینا چاہیے اور بھارت سے پوچھا جا ئے

نغمہ حبیب ؓ 18فروری2007 کودہلی سے لاہور آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس پر دہلی سے نکل کر پانی پت کے قریب شدت پسند ہندوءں نے بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 68افراد ہلاک ہوئے جن میں 42پاکستانی شہداء شامل تھے۔حملے کا ماسٹر مائنڈ سنیل جُوشی کو اور آٹھ دوسرے افراد کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔سقہ بھارتی دہشت گرد اور شدت پسند اسیم آنند نے اعترافِ جُرم کیا اور مانا کہ اُس نے مندروں پر حملوں کا بدلہ لینے کے لیے یہ ...

Read more

روشنی کی کرن

از عابدہ رحمانی اٹھارہ برس کی ہو جانے کے بعد زینا گویا مکمل طور پر خودمختار ہو چکی تھی ۔ پابندی تو پہلے بھی کوئی نہیں تھی لیکن اب اسے اپنے ملک میں خود مختاری کا قانونی تحفظ حاصل ہوچکا تھا ۔ ہائی اسکول گریجویشن اوراٹھارویں سالگرہ کی پارٹی وہ دھوم دھام سے منا چکی تھی۔اسنے اپنے والدین سے ملکر پارٹی کا دلچسپ پروگرام ترتیب دیا تھا اسکی امی یوں بھی پارٹیوں کی دلدادہ تھی ۔ دوستوں میں مسلمان بس دو ہی لڑکیاں تھیں صب ...

Read more

ُُٓ پاکستان میں شہرت پانے کا سب سے آسان طریقہ 

نغمہ حبیب پاکستان میں شہرت پانے کا سب سے آسان طریقہ کم ازکم پچھلی دو دہائیوں سے یہ ہے کہ پاک فوج کے خلاف کچھ لکھ لو اور اُسے بین الاقوامی میڈیا میں پرنٹ ہونے کا شرف حاصل ہو جائے تو پھر تو نہ صرف شہرت بلکہ کئی اعلیٰ ایوارڈ بھی آپ کی جھولی میںآگرتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کے پاس دولت کی بھی ریل پیل ہوجاتی ہے۔ ہاں اگر آپ جس ملک کے اخبارات کی زینت بن رہے ہیں اُسی کے خلاف لکھ دیں تو وہ آپ کو بغیر کسی معذرت کے شائع کر ...

Read more

مدارس کے لیے قومی نصاب سازی کی ضرورت

نغمہ حبیب علم اور تعلیم ملک کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس کا حصول ممکن،آسان اور معیاری بنائے۔ملک میں اس وقت سرکاری اور نجی سکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کا وسیع نظام کام کر رہاہے ہر ایک اپنے اپنے نکتہء نظر کے مطابق مصروف عمل ہے اور اس نکتہء نظرمیں ایک واضح اور وسیع تفاوت موجود ہے بلکہ کئی جگہوںیہ پر ایک دوسرے کی ضد ہیں کہیں ایک طریقہء تعلیم رائج ہے تو کہیں دوسرا اگر چہ کئی نظام ہائے ...

Read more

© 2012 - All Rights are reserved by zameer36.

Scroll to top